سال خوردہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - بوڑھا، معمر، تجربہ کار، خرانٹ۔  وطن سے گیا تو جواں سال تھا وہ مگر سال خوردہ تھا جب گھر کو لوٹا      ( ١٩٨٥ء، خواب در خواب، ١٨٦ ) ٢ - کہنہ، پرانا دھرانا، دیر تک سینت کر رکھا ہوا؛ برتا ہوا؛ مستعملہ۔ "سال خوردہ تانگے کی گھڑ گھڑاہٹ سنی۔"      ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٢٠٩ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد ' خوردن' مصدر سے صیغہ حالیہ تمام 'خوردہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - کہنہ، پرانا دھرانا، دیر تک سینت کر رکھا ہوا؛ برتا ہوا؛ مستعملہ۔ "سال خوردہ تانگے کی گھڑ گھڑاہٹ سنی۔"      ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٢٠٩ )